International Journal For Multidisciplinary Research

E-ISSN: 2582-2160     Impact Factor: 9.24

A Widely Indexed Open Access Peer Reviewed Multidisciplinary Bi-monthly Scholarly International Journal

Call for Paper Volume 8, Issue 5 (September-October 2026) Submit your research before last 3 days of October to publish your research paper in the issue of September-October.

فائر ایریا میں عورت کی مرقع کشی

Author(s) Dr. Tariq Hussain Dev
Country India
Abstract اردو ناول کا ارتقا اور حقیقت نگاری کی روایت میں الیاس احمد گدی کا ناول "فائر ایریا" ایک منفرد اور اہم ادبی کارنامہ ہے۔ اس ناول میں کول فیلڈ کی تاریک دنیا، مزدور طبقے کی معاشی بے بسی، طبقاتی استحصال اور انسانی المیوں کو نہایت حقیقت پسندانہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ زیر نظر مقالے میں ناول کے نسوانی کرداروں کا خصوصی مطالعہ کیا گیا ہے تا کہ یہ واضح ہو سکے کہ الیاس احمد گدی نے مزدور عورت کی شخصیت، نفسیات، سماجی حیثیت، معاشی مجبوری اور جنسی استحصال کو کسی فنی مہارت سے پیش کیا ہے۔ مقالے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ناول نگار عورت کو محض جنسی وجود کے طور پر پیش نہیں کرتے بلکہ سرمایہ دارانہ نظام کے ظلم، معاشرتی جبر اور انسانی بے بسی کی علامت کے طور پر بھی سامنے لاتے ہیں۔ ناول کی زبان، منظر نگاری، کردار نگاری اور حقیقت نگاری کے فنی محاسن کے ساتھ عورت کی مرقع کشی کا تنقیدی جائزہ اس تحقیق کا بنیادی مقصد ہے۔
Keywords فائر ایریا، الیاس احمد گدی، عورت، مرقع کشی، حقیقت نگاری، اردو ناول، کول فیلڈ ، مزدور طبقہ، نسوانی کردار، سماجی استحصال
Field Arts
Published In Volume 8, Issue 1, January-February 2026
Published On 2026-01-03

Share this