International Journal For Multidisciplinary Research

E-ISSN: 2582-2160     Impact Factor: 9.24

A Widely Indexed Open Access Peer Reviewed Multidisciplinary Bi-monthly Scholarly International Journal

Call for Paper Volume 8, Issue 5 (September-October 2026) Submit your research before last 3 days of October to publish your research paper in the issue of September-October.

اردو ادب میں خود نوشت کی روایت اور جہانِ شہزاد کا فکری و تہذیبی مطالعہ ۔

Author(s) Dr. Tariq Hussain Dev
Country India
Abstract خود نوشت اردو ادب کی ایک اہم صنف ہے جو فرد کی ذاتی زندگی کے احوال کو عہد ، معاشرے اور تہذیب کے وسیع تر تناظر میں پیش کرتی ہے۔ انجینئر اسلم شہزاد کی خود نوشت "جہانِ شہزاد" اسی روایت کی ایک اہم اور قابل قدر کڑی ہے، جس میں مصنف نے اپنی زندگی کے تجربات کے ساتھ ساتھ خطہ چناب، بالخصوص کشتواڑ کی تہذیبی، تاریخی، سماجی، ادبی اور سیاسی زندگی کی مستند تصویر پیش کی ہے۔ زیر نظر تحقیقی مقالے میں "جہانِ شہزاد " کا فکری و تہذیبی مطالعہ کیا گیا ہے اور اس امر کو واضح کیا گیا ہے کہ یہ تصنیف محض ایک شخصی سوانح نہیں بلکہ ایک عہد، ایک تہذیب اور ایک معاشرے کی اجتماعی یادداشت بھی ہے۔ مقالے میں کتاب کے تاریخی شعور ، تہذیبی ورثے، ثقافتی اقدار ، علاقائی تاریخ، سیاحتی مشاہدات، ادبی شخصیات، سیاسی حالات، انسانی اقدار اور اسلوب بیان کا تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔ تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ ہوتا ہے کہ "جہانِ شہزاد " اردو خود نوشت نگاری میں ایک اہم اضافہ ہے، جو اپنی تاریخی اہمیت، تہذیبی شعور اور ادبی وقعت کے باعث نہ صرف ادب کے طالب علموں بلکہ محققین اور مؤرخین کے لیے بھی ایک معتبر ماخذ کی حیثیت رکھتی ہے۔۔۔
Keywords جہان شہزاد اردو کی بہترین خود نوشت، اسلوب نگارش کی انوکھی مثال کا ادبی تجزیہ۔
Field Arts
Published In Volume 8, Issue 1, January-February 2026
Published On 2026-01-09

Share this